خواتین ہمیشہ تازہ دم کیسے رہیں!

نیند ہماری صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔ مکمل چاق و چوبند رہنے کے لئے نیند کا بھر پور ہونا بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ جو خواتین نیند سے مکمل بیدار ہونے کے لئے کافی چائے یا کسی میٹھی چیز پر انحصار کرتی ہیں مگر وہ ایسا نہ کریں تو سستی اور بوجھل پن محسوس کرتی رہیں گی۔

پورے دن توانا اور تازہ دم رہنے کیلئے علی الصبح آپ کافی، چائے یا کوئی مشروب استعمال کرتی ہیں تو یہ تمام چیزیں عارضی سہارا ہیں کیونکہ کچھ عرصہ بعد ان چیزوں سے اکتاہٹ ہونے لگتی ہے اور صبح اٹھنے کے بعد دن بھر بے چینی اور سستی چھائی رہتی ہے۔ یہ کیفیت بیشتر کام کرنے والی خواتین میں وبائی مرض کی طرح پھیلتی جاری ہے ۔ تاہم اس ضمن میں کچھ ٹپس پیش خدمت ہیں ۔ جنہیں اپنا کر آپ ہمیشہ تازہ دم رہیں گی۔ بہت سے افراد اس بات سے بالکل بے خبر ہوتے ہیں کہ انکا نظم ہاضمہ درست طور پر کام کررہا ہے یا نہیں خصوصاً خواتین اس بات پر بالکل دھیان نہیںدیتیں۔ تھوڑی بہت بدہضمی،قبض اور طبیعت میں گرانی کو وہ معمول کی بات سمجھ کر نظر انداز کردیتی ہیں ۔ لیکن یہ معمول کی بات ہر گز نہیںکیونکہ اگر آپ کا نظام ہاضمہ درست نہیںہوگا تو آپ بہت سے دوسرے مسائل کا شکار رہیںگی۔ مثلاً آپ کے مدافعتی نظام کی قوت کم ہوتی جائے گی اور چھوٹی چھوٹی بیماریوں کو روکنے کی صلاحیت کم ہوکر بالکل ختم ہوجائے گی ۔ اسی لئے اپنے نظام ہاضمہ کو درست رکھنے کیلئے کھانے پینے کی ہر چیز پر توجہ دیں۔