ایس پی نظام آباد چندر شیکھر ریڈی کی پریس کانفرنس
نظام آباد:2؍ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس پی نظام آبادمسٹر چندرشیکھرریڈی نے کل شام ڈی پی او آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ ، آندھرا پردیش میں خواتین کے گلوں سے چین چھیننے والی ایک بین ریاستی دو رکنی ٹیم کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے دو تولہ سونا، ایک پستول، دو بائیکس برآمد کیا گیا۔ ضلع ایس پی مسٹر چندر شیکھر ریڈی نے بتایا کہ اتر پردیش اور دہلی سے تعلق رکھنے والے دیپک حکم سنگھ، جئے پرکاش، سجین راتی پر مشتمل ایک ٹیم آندھرا پردیش، کرناٹک، ٹاملناڈو ریاستوں میں گذشتہ کئی سالوں سے خواتین کے گلوں سے چین چھیننے کے واقعات کو انجام دے رہے ہیں ان کے علاوہ مزید 7 افراد بھی اس ٹیم میں شامل ہے۔ یہ ٹولی ڈی سی ایم ویان اور دو موٹر سیکلوں کے ذریعہ دہلی سے ہوتے ہوئے راجستھان ، مدھیہ پردیش،مہاراشٹرا، مہارشٹرا سے ہوتے ہوئے تلنگانہ کے نرمل،آرمور، کاماریڈی، میڈچل سے ہوتے ہوئے آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ، وشاکھا پٹنم کے علاقوں میں جملہ27 وارداتوں کو انجام دیا۔ ڈی سی ایم ویان میں موٹرسیکلوں کو سوار کرتے ہوئے جس مقام پر چین چھیننا اس علاقہ میں دو افراد بائیک پر گھومتے ہوئے چین کا سرقہ کرتے ہوئے ڈی سی ایم ویان میں بائیک کو لیکر یہاں سے چلے جاتے ہوئے 18 ؍ ستمبر کے روز کاماریڈی علاقہ میں چین چھیننے کے مسلسل واقعات کے بعد پولیس نے ان پر نظر رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اس ٹولی میں شامل باقی افراد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ان کے قبضہ سے دیڑھ تولہ سونا، چار کارتوس، ایک ڈی سی ایم ویان ، بجاج پلسرگاڑیوں کو برآمد کیا گیا ۔ سرقہ کیا گیا سونا ان کے آبائی ریاستوں میں فروخت کرنے کی وجہ سے سونے کی برآمد نہیں ہوسکی۔ مفرور افراد کی گرفتاری کیلئے بھی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔