خواتین کے زیورات کو نشانہ بنانے والا گرفتار

حیدرآباد 23 جولائی (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کی کیسرا پولیس نے ایک مزدور پیشہ شخص کو گرفتار کرلیا جو خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے اُن کے طلائی زیورات لوٹ لینے کے بعد اُنھیں قتل کردیا کرتا تھا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ملکاجگیری مسٹر سی ایچ آر اوما مہیشور شرما نے بتایا کہ 28 سالہ پی سریکانت جو بُری عادتوں کا شکار ہے، پرتعیش زندگی گزارنے کے لئے وہ تنہا راہگیر خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے اُن کا قتل کرنے کے بعد اُن کے جسم پر موجود طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا کرتا تھا۔ 21 جولائی کو سریکانت نے ایک خاتون کے مکان میں داخل ہوکر اُس کا قتل کردیا اور بعدازاں اُس کے طلائی زیورات کا سرقہ کرکے فرار ہوگیا۔ کیسرا پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1.5 تولے طلائی زیورات اور چاندی برآمد کرلی۔