بیدر۔/28مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پارلیمانی انتخابات 2014 کے ضمن میں بیدر ضلع کی خواتین کو کثیر تعداد میں ووٹنگ کرنے ایک بیداری پروگرام ضلع انتظامیہ کے ذریعہ مغل گارڈن میں منعقد ہوا۔ مرکزی الیکشن کمیشن کے ماہر راجیو کے جین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں حصہ لے کر اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دینے کا حق سبھی کو دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سبھی لوگوں کا لازمی طور پر ووٹ ڈالنا اخلاقی فریضہ ہے۔ ایک بہتر حکومت کے لئے ووٹ کاسٹ کرنا چاہیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر آئی ٹی آنند نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب اس ملک کے شہری ہیں۔ شہری کہلانے کا پہلا فریضہ ووٹ ڈالنا ہے۔ بسوا کلیان کی اے کماری جشی بارائی کور پارٹی نے اس موقع پر خطاب میں بتایا کہ جمہوری طریقہ کار میں ہم سب حصہ لے کراپنا ووٹ استعمال کرنا چاہیئے۔ ضلع پنچایت سی سی اور اجول کمار گھوش صدر سمیتی نے کہا کہ تمام شہریوں کو چاہیئے کہ وہ انتخابات میں دلچسپی لیتے ہوئے اپنے ووٹ دینے کے حق کا استعمال کریں کیونکہ گذشتہ انتخابات میں ضلع کی ووٹنگ کا فیصد کم رہا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر نے بتایا کہ گزشتہ میں کم ووٹنگ کی وجہ اقلیتی، ایس سی، ایس ٹی اور دیگر کمزورطبقات رہے۔ تمام طبقات ووٹنگ کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کوشش کررہی ہے، ووٹ ڈالنے کے ضمن میں کسی بھی قسم کے لالچ میں نہ آئیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اردو ووٹر لسٹ بھی فراہم کی جائے گی۔