خواتین کو مستقل مزاج ہونا چاہئے

ضبط و تحمل کی عادت ڈالنی چاہئے ہر رشتہ کو دیکھ سمجھ کر نبھانا چاہئے تاکہ اس کی زندگی ایک کامیاب زندگی کہلائے اور اس کو سب کا پیار اور دعائیں ملیں ۔ اس میں آپ کو اپنی شخصیت پر دھیان دینا چاہئے ۔ یہ صرف تعلیم یا کمانے سے حاصل نہیں ہوتا بلکہ آپ کی تربیت پر منحصر ہے ۔ ضبط اور تحمل آپ کی زندگی میں ہونا چاہئے ۔ رشتوں کو سمجھنا بھی ایک بہت بڑا آرٹ ہے ۔ رشتوں کی عزت آپ کی عزت کو بڑھاتی ہے ۔ رشتوں میں ایک قسم کی مضبوتی لاتی ہے ۔ رشتے توڑنا بہت آسان ہے لیکن جوڑنے میں بہت دقت لگتا ہے ۔ یہ ہر عورت کو سمجھنا چاہئے کہ اس کا رنگ پانی کی طرح شفاف ہونا چاہئے جو جس رنگ میں ملے ویسا ہی ہوجائے ۔ ہماری بہنوں سے گذارش ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو تعلیم کے ساتھ پرورش کی طرف بہت دھیان دیں کیونکہ تربیت کے بنا تعلیم ادھوری ہے ۔ کیونکہ انہیںایک بہترین بیوی ‘ بیٹی ‘ ماں کے روپ میں نظر آناہے ۔