کلواکرتی۔2ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ کلواکرتی کے گاؤں چلم پلی میں کل دیپم اسکیم کے تحت 54 منظورشدہ سیلنڈرس کی تقسیم کے موقع پر خواتین سے بات کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ حکومت کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے جو بھی اسکیمات عمل میں لارہی ہے اس کو کامیابی کے ساتھ آپ تک پہنچانے میری ذمہ داری ہے ۔حکومت خواتین کے لکڑی ‘چولھوں کے استعمال کو ختم کرنے کیلئے اور دھوئیں سے آنکھوں کی حفاظت کیلئے یہ دیپم اسکیم کا نفاذ عمل میں لائی ہے ۔ جس کے سبب ہر ایک گاؤں اور منڈلس میں یہ اسکیمات روبہ عمل لائے جارہے ہیں جن خواتین کو ابھی تک یہ اسکیم نہیں ملی ہے وہ مایوس نہ ہوں ‘آئندہ ان تک یہ اسکیم پہنچانا میری ذمہ داری ہے اور ساتھ ہی ساتھ الیکشن کوڈ کے نفاذ کے ختم ہوتے ہی تمام گاؤں کا سروے کیا جائے گا اور جو مستحق ہیںانہیں ڈبل بیڈروم مکانات منظور کئے جائیں گے اور جو لوگ بچ جائیں گے انہیں حکومت پر زور ڈال کر زمینات دلوائیں گے اور اندراماں ہاؤزنگ کے تحت انہیں مکانات کی تعمیر کیلئے رقم بھی منطور کروائی جائیں گی ۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ نے ایم ایل اے سے مطالبہ کیا کہ پینے کے پانی اور سی سی روڈ تعمیر کروائی جائیں ۔اس موقع پر ایم ایل اے کے ہمراہ سرپنچ نرسمہا ‘ کانگریس منڈل صدر بھگوان ریڈی ‘ ایم پی ٹی سی راملو ‘ مہیش یادو ‘ بالراج ‘ ترپتیا ‘اعظم ‘ شیکھر ریڈی وغیرہ موجود تھے ۔