خواتین کو خود مکتفی بنانے کی مساعی

محبوب نگر 7 جون (فیاکس) محبوب نگر محلہ حبیب نگر کے مدرسہ آمنہ تعلیم القرآن میں صباء ویلفیر اینڈایجوکیشنل سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے چلائے جانے والے فنی تربیتی مرکز جہاں پچھلے 3 ماہ سے محلہ و اطراف کے علاقہ کی 70 خواتین و لڑکیوں میں ٹیلرنگ ایمبرائیڈری ،کارچوب کے کام کی تربیت دی جاری تھی آج اس کورس کا اختتامی جلسہ منایا گیا ۔ اس موقع پر اضر حسین ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر محبوب نگر ،کروناکر گوڑ ڈپٹی تحصیلدار سبا ریڈی ڈائرکٹر جن شکھشا سنستھان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ جلسہ کی صدارت صدر سوسائٹی محمد منظور احمد موظف تحصیلدار نے کی ۔ اپنی مخاطبت میں جناب منظور احمد نے کہا کہ خواتین کو خود مکتفی بنانے کیلئے سوسائٹی اس مرکز پر جن شکھشا سنستھان کے تعاون سے سنٹر کا آغاز کیا ہے اور آگے بھی اس کو جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ۔ اس موقع پر وارڈ کونسلر محترمہ اختر بیگم نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ وہ محکمہ بلدیہ کی جانب سے اس سنٹر کو امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے گی اور یہاں تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو مہیلا گروپس کی طرز پر امداد کو یقینی بنائے گی ۔ اس موقع پر محمد محسن نائب صدر سوسائٹی ، محمد تقی حسین تقی ،مرزا قدوس بیگ ، محمد نسیم احمد معتمد ،صدر مدرسہ عبدالقادر اراکین سوسائٹی عبداللہ بن علی بامسدوس ، مجیب منان ،شجاعت علی کے علاوہ اراکین مدرسہ کمیٹی شیخ عمر ، محمد مجیب ، محمد طاہر ، نور خان ،حافظ آصف ،رفیق وغیرہ کے علاوہ محلہ کے خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔