کریم نگر ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سماج کے لیے خواتین قوت ہیں ۔ اسے منوانے کے لیے آگے بڑھنا چاہئے ۔ جوڈیشیل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سمیتی راؤ چندنا نے ان خیالات کا اظہار ۔ وہ جمعرات کی رات سری واسوی کنیا کامیشوری آلائم میں واسوے کلب جوڑے واسوی کلب ونیتا کے اہتمام بین الاقوامی یوم خواتین تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔ مردوں کی قیادت میں خواتین گھر سنسار کی ہو کر رہ گئی ہیں ۔ گھر میں پکوان کرنا جھاڑنا بچوں کو نہلانا دھلانا اسکول بھیجنا یا بہت مالدار ہو تو گھر میں ایک شو پیس کی طرح رہنا ، شوہر کا خیال رکھنا تک محدود ہے ۔ اب حالات میں بدلاؤ آرہا ہے ۔ آج خواتین اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے قابل ذکر عہدوں پر فائز ہورہی ہیں ۔ عورت بچوں کو جنم دیتی ہے ۔ اگر کوئی عورت لڑکی کو جنم دیتی ہے تو اس کو حقارت سے دیکھا جاتا ہے ، لیکن ایسا نہیں عورت شکتی کا نام ہے ۔ عورت کبھی اپنے کو کم تر نہ سمجھے ۔۔