خواتین کا تحفظ، کرپشن کا خاتمہ مہاراشٹرا کے عوام کی اولین ترجیح : سروے

ممبئی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس (ADR) ایک غیرمنفعت بخش این جی او دکش کے ساتھ ایک مشترکہ سروے منعقد کیا گیا جو مہاراشٹرا کی تمام اہم حلقہ جات میں منعقد یکیا گیا تھا جو 15 اکٹوبر کو رائے دہی میں حصہ لیں گے۔ سروے 20,000 افراد سے بات چیت کرکے مکمل کیا گیا جہاں اس کا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں کسی بھی ایک پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوگی۔ بی جے پی کے حامیوں کی بھی کمی نہیں ہے اور شیوسینا کے چاہنے والے بھی کروڑوں میں ہیں لیکن دونوں پارٹیوں کے اتحاد کے ٹوٹنے کے بعد عوامی رائے بھی منقسم ہوگئی ہے۔ جب عوامی رائے منقسم ہوتی ہے تو ووٹ بھی تقسیم ہوں گے۔ اب دیکھنا یہ ہیکہ بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان کانٹے کے مقابلے میں کانگریس کا کیا رول ہوگا۔ ریاست کے رائے دہندوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے (1) ناخواندہ (2) گریجویٹس نئی حکومت سے کرپشن کے خاتمہ، خواتین کے تحفظ، اچھے اسکولس، دہشت گردی کا خاتمہ، ٹریفک نظام میں بہتری، غیرقانونی تعمیرات پر امتناع، روزگار سلم علاقوں کی باز آبادکاری چاہتے ہیں جبکہ ناخواندہ طبقہ بھی کم و بیش مندرجہ بالا اصلاحات کا حامی ہے۔ خصوصی طور پر روزگار، کرپشن کا خاتمہ اور خواتین کا تحفظ ان کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔