کریم نگر میں انتخابی پروگرام سے اے آئی سی سی رکن خوشبو بندھوا کا خطاب
کریم نگر ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ساڑھے چار سال عوام کی خواہش امیدوں کو پاؤں تلے روندتے ہوئے آمرانہ بالکل شاہی طرز پر حکومت چلاتے ہوئے کے سی آر اس چناؤ میں شرمناک شکست ہوگی ۔ اس میں کوئی شک کی گنجائش باقی نہیں رہی ہے ۔ اب کے سی آر کو فام ہاوز میں ہی آرام کرنا ہوگا ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی ترجمان خوشبو سندھور نے کہا وہ یہاں کریم نگر کانگریس دفتر میں جمعرات کی دن منعقدہ پریس کانفرنس سے محاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خواتین پر ہورہے ظلم و زیادتیوں میں ملک بھر میں تلنگانہ ریاست دوسرے مقام پر ہے سرے عام خواتین کی عصمت ریزی قتل و غارت گری ہورہی ہے تو حکومت کو اس کا کچھ خیال ہی نہیں ہے ۔ کے سی آر نے کبینٹ میں شعبہ وزارت میں ایک خاتون کو بھی جگہ نہیں دی ۔ انتہائی افسوسناک ہے بہبود و خواتین و اطفال کا وزیر بھی مرد ہی ہے خواتین اپنے مسائل کو لے کر کس کے پاس جائیں گی ۔ ہیلت کمیشن کے قیام پردھپان ہی نہیں آبادی میں نصف تعداد رکھنے والی خواتین کے تعلق سے خواتین لڑکیاں روزگار نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے بڑے نوٹوں کی منسوخی کے بعد ازاں غریبوں کے بینک کھاتے میں رقم جمع کرنے کا وعدہ کیا بی جے پی محض اپنے صنعتکاروں اور دولت مندوں کے بلیک منی کو وائٹ بنایا ہے ۔ کے سی آر کھوکھلے دعوی کرنے والے شخص ہے ۔ خوشبو نے اپنی تقریر میں انہیں انتہائی جھوٹا اور دھوکہ باز شخص کہا عوام کانگریس کو اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہے ۔۔