کریم نگر ۔ 2 ۔ اپریل ( فیاکس ) صفا بیت المال شاخ کریم نگر کی خود روزگار اسکیم کے تحت فری ٹیلرنگ سنٹر کی تیسری بیاچ کے اختتام پر 3 اپریل بروز جمعہ بوقت 3 بجے ، سے دکن ہائی اسکول حسینی پورہ میں جلسہ عام برائے خواتین بعنوان ’’ خدمت خلق اور ہماری ذمہ داریاں ‘‘ منعقد ہوگا ۔ اس جلسہ کی نگرانی جناب احمد ندیم الدین اقبال ( کرسپانڈنٹ دکن اسکول ) کریں گے اور مولانا غیاث احمد رشادی ( مرکزی صدر صفا ) کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ مہمانان خصوصی جناب حافظ احمد منقبت شاہ خان ( صدر جمعیۃ الحفاظ کریم نگر ) ، حافظ محمد معظم حسین فیضی ( ناظم مدرسہ افضل العلوم ) ، جناب محمد عباس سمیع ( سابقہ ڈپٹی میئر کریم نگر ) ، جناب افروز اختر ( سیول جج کورٹ کریم نگر ) ، نوٹ : مولانا غیاث احمد رشادی کا جمعہ سے قبل مسجد کوثر گودام گڈھ میں 1 بجے تا 1.40 اور مسجد دستگیر اشوک نگر میں 2 بجے تا 2.40 نماز جمعہ سے قبل خطاب ہوگا ۔ عامۃ المسلمین سے صدر صفا شاخ کریم نگر ، مولانا محمد کاظم الحسنی و دیگر اراکین صفا نے ان خطابات سے استفادہ کی خواہش کی ہے ۔