خواتین میں دمہ کے علاج کی اہمیت پر میاکس کیور ہاسپٹلس کا زور

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : میاکس کیور ہاسپٹلس نے خواتین میں دمہ کے تعلق سے ایوینٹ کا انعقاد کیا ۔ دمہ کا علاج خواتین میں اہمیت رکھتا ہے اس سلسلے پر زور دیتے ہوئے ہاسپٹل ہذا نے یوم خواتین کے ساتھ ہی بیداری کا آغاز کیا اور مہارت کا مظاہرہ بھی کیا ہے ۔ معروف پلمونالوجسٹ ، ڈاکٹر شلیجہ ، ایم ڈی جو دمہ کے علاج میں ماہر ہیں خطاب میں زور دیا کہ نسوانی ہارمونس پر دمہ کی علامات ظاہر ہوتی ہیں ۔ مس شروتی عمر 25 سال سانس لینے میں تکلیف سے شدید طور پر متاثر تھیں ۔ روزمرہ کے گھریلو کاموں میں بھی ان کو دشواری ہورہی تھی ۔ ہاسپٹل ہذا پر اس خاتون کی تشخیص کے بعد IV اسٹرائیڈس اور نیبولائزیشنس کے ذریعہ علاج کیا گیا ۔ ایسی خواتین جو دمہ یا اس طرح کی الرجیوں کے ساتھ زندگی گذارتی ہیں ان کے حیض کی سائیکلس پر ہونے والی تبدیلی کے تعلق سے بھی بیداری لائی گئی ۔ نسوانی ہارمونس جیسے کہ اسیٹروجن پر اس کا بہت زیادہ اثر پڑتا ہے ۔۔