خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے خلاف قانون سازی پر حکومت کا غور

حیدرآباد ۔ 3 جولائی ( پی ٹی آئی ) خواتین سے چھیڑ چھاڑ پر قابو پانے حکومت تلنگانہ ایک قانون بنانے پر غور کر رہی ہے تاکہ اس لعنت سے نمٹا جاسکے ۔ اس سلسلہ میں ایک تجویز مرکز کو روانہ کردی گئی ہے ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ اس نئے قانون میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز بھی شامل ہے ۔ اڈیشنل کمشنر پولیس کرائمس سواتی لاکرا نے بتایا کہ ہم خواتین سے چھیڑ چھاڑ کو روکنے ایک قانون کے تعلق سے غور کر رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ایک تجویز حکومت تلنگانہ کی جانب سے مرکز کو روانہ کی جاچکی ہے ۔ یہ درخواست وزارت داخلہ میں زیر التوا ہے اور ہم اس کو آگے بڑھانے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ مہینوں میں یہ قانون منظور ہوجائیگا ۔ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں پر 10 تا 20 ہزار جرمانوں کی تجویز ہے ۔