خواب میں ہی معلوم ہوگیا تھا کہ ورلڈ کپ کھیلنا ہے:وہاب ریاض

کراچی ۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں 10دن قبل خواب میں معلوم ہوگیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔ 2017 کی چمپیئنز ٹرافی کے بعد سے کوئی بھی ونڈے میچ نہ کھیلنے والے وہاب ریاض ورلڈ کپ ابتدائی ٹیم کے 23 رکنی اسکواڈ کا بھی حصہ نہ تھے۔وہاب ریاض نے انکشاف کیا کہ انہیں 10دن قبل خواب آیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں منتخب ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ چیف سلیکٹر انضی بھائی نے مجھے فون کیا اور بتایا کہ میں ورلڈ کپ اسکواڈ میں منتخب ہو گیا ہوں اور یہ میرا آخری موقع ہے اور بالکل ایسا ہی ہوا۔