دبئی، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مکمل طیاروں کے ساتھ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز نمیتز سے ملتی جلتی ایسی تصاویر نے جو سٹیلائٹ کی مدد سے لی گئی ہیں، خلیج میں ان شکوک کی لہر دوڑا دی ہے کہ علاقے میں اجنبی فوجی نقل و حرکت کے اشارے ہیں۔ شروع میں یہ خیال کیا گیا تھا کہ ایران نے جوہری اسلحے سے لیس امریکہ کا جعلی طیارہ بردار جہاز تیار کیا ہے۔ اس سلسلے میں نیویارک ٹائمز نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ امکان ہے ایران اس چیز کو پروپیگنڈہ کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہو۔ تاہم ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو طیارہ بردار جہاز کا یہ عکس ایرانی ساحل کے نزدیک دیکھا جانا ایک فلم سے زیادہ بد شگونی نہیں ہے۔