دبئی ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی یو اے ای میں این آر آئیز کو راغب کرنے کی کوشش میں مصروف ہے جیسا کہ ایک سینئر پارٹی لیڈر نے اس خلیجی ملک کا دورہ کرتے ہوئے ہندوستانی تارکین وطن سے ملاقاتیں کی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی ترجمان شاذیہ علمی جو گزشتہ ہفتہ یو اے ای میں تھیں ، اُن کے حوالے سے مقامی میڈیا نے کہا کہ ’’ہم شہریوں کی آواز پیش کرنا چاہتے ہیں اور مذہبی بنیاد پر کوئی سیاست چلانا نہیں چاہتے ۔ کرپشن کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور غلط حکمرانی کی کوئی ذات نہیں ہوتی ۔ نیز غربت اور ناخواندگی کا بھی کوئی مذہبی رنگ نہیں ہوتا ‘‘۔ شاذیہ یو اے ای کے دورہ میں دوبئی اور ابوظہبی گئیں اور جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے المنی تقریبات میں شرکت کیں۔