ریاض۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ نے فرانس کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا ہے جبکہ پیرس میں آئی ایس کے دہشت گرد حملے میں 129 افراد ہلاک ہوئے۔ خلیج تعاون کونسل کے وزراء نے فرانس کی بھرپور تائید کے موقف کا اعادہ کیا۔ 6 ممالک میں مشتمل اس بلاک کے سیکریٹری جنرل نے آج ریاض میں منعقدہ اجلاس کے بعد یہ بات کہی۔