دبئی میں فوت ہونے والے نسیم کے افراد خاندان سے ٹی جیون ریڈی کا اظہار تعزیت اور میڈیا سے خطاب
جگتیا ل13؍جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی نے آج سہ پہر محلہ اسلام پورہ میں حالیہ دنوں دبئی میں قلب پر حملہ سے فوت ہونے والے محمد نسیم کے مکان پہنچ کر انکے افراد خاندان سے ملاقا ت کرتے ہوئے پرسہ دیا اور مرحوم کے لڑکیوں کودس ہزار کی مالی امداد کی اس موقع پرانہوں نے میڈیا کے نمائدوں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ذریعہ معاش کیلئے تلنگانہ ریاست بلخصوص شمالی تلنگانہ سے روزگار کیلئے پریشان مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے بے روزگار نوجوان خلیجی ممالک کا رخ کررہے ہیں،ہر دیہات سے 10%فیصد کا طبقہ خلیجی ممالک میں ہے، اور ہر مسلم گھرانے سے ایک فرد خلیجی ممالک میں ہے، اگر خلیجی ممالک کا ذریعہ نہ ہوتا تو مشکلات کاسامنا کرناپڑتا۔علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد روزگار میں اضافہ کی امید رکھنے والے نوجوان تلنگانہ تحریک کے موقع پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اور گلف میں موجود NRI’sبھی وہاں پر مختلف کمییٹوں کا قیام عمل میں لاتے ہیں ۔ تلنگانہ تحریک کو چلایا ، تلنگاہ قیام کے چار سال گذرنے کے بعد بھی روزگار میں اضافہ کی امید نہ کام ہوئی بلکہ علحدہ ریاست کے قیام سے گلف این آر آئی کو مدد ملنے کی توقع تھی حکومت کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ، خلیجی ممالک میں کم سے کم دس لاکھ افراد مقیم ہے، فی کس ہر ماہ دس ہزار روپئے کمائے تو ماہانہ ایک ہزار کروڈ روپئے ہوتے ہیں ، گلف میں جوبھی روزگار حاصل کرتے ہیں وہ وہاں پر کوئی جائیداد نہیں بناتے ہیں، کمائی ہوئی رقم وطن کو روانہ کرتے ہیں، اس لحاظ سے مرکزی حکومت کو ہر سال 12ہزار کروڑ روپئے اور ماہانہ ایک ہزار کروڈ روپئے فارن ایکسچینج منی آتا ہے، اور ریاستی حکومت کو 12ہزار کروڑ جو سالانہ آرہے ہیں،یہ مختلف شعبوں میں انویسٹمنٹ کرنے پر دس فیصد ٹیکس ریاست کو آرہا ہے، اس حساب سے ہر سال 12سو کروڑ ٹیکس وصول ہو رہا ہے گذرے چار سال میں 48ہزار کروڑ روپئے خلیجی ممالک سے آئے ہیں جس کے تحت ریاست کو 48سو کروڑ ٹیکس پر آمدنی حاصل ہوئی ہے، اگر اس کا ایک فیصد بھی گلف این آر آئی پر خرچ کرے تو انکی فلاح بہبود ہوگی، تلنگانہ تحریک اور انتخابات کے موقع پر گلف میں فوت ہونے والوں کے افراد خاندا ن کو پانچ لاکھ کی امداد کا وعدہ کیا گیا ۔ لیکن آج تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، اس چار سال میں شمشا آباد ایرپورٹ پر ایک ہزار میتیںآئی ہیں، جس میں ہمارے علاقہ میں ہرہفتہ ایک میت گلف سے آرہی ہے، اگر یہ ایک ہزار خاندان کو ایک فیصد امداد 5لاکھ کے حساب سے ادا کی جائے تو صرف 50کروڑ ہونگے، روزگار نہ ہونے پر وطن اور اہل خاندا ن کو چھوڑ کر گلف جانے والے نوجوان ذہنی دباعو کا شکار اور مختلف امراض اور قلب پر حملہ اور خود کشیوں کے ذریعہ فو ت ہورہے ہیں۔ محمد نسیم دبئی میں ذریعہ معاش کیلئے روانہ ہوئے تھے، جن کا 2؍جون کو قلب پر حملہ سے انتقال ہوا تھا 4تاریخ کو انکی میت جگتیال لائی گئی،پسمانداگان میں بیواہ کے علاوہ دو لڑکیاں شامل ہے رکن اسمبلی نے ان لڑکیوںکی تعلیمی ذمہ داری اور فیس کو معاف کروانے کا تیقن دیا ، اور حکومت سے انکے افراد خاندا ن کو امداد کیلئے اقدامات کا تیقن دیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ دیوندر ریڈی ، اسلام پورہ سابقہ صدر ذولفقار علی ،محمد شکیل ،محمد مقبول چلگل ، منیر الدین منا کونسلر، محمد بشیر الدین ویلڈر ، محمد ریاض ،کے علاوہ مرحوم کے بڑے بھائی محمد وسیم ،اور چھوٹے بھائی اور دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں رکن اسمبلی نے میونسپل جگتیال کے الیکٹریشن محمد قدیراسلام پورہ جو چندماہ سے حادثہ میں زخمی ہوکر مرگ بستر پر ہیں انکے مکان پہنچ کر مزاج پرسی کی ۔
اوٹکور میں دعوت افطارکا انعقاد
اوٹکور ۔13جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور کے ضعیف اور معمر بزرگ شخصیتوں کی جانب سے قلب شہر میں واقع وسیع و عریض جامع مسجد پنچ میں دعوت افطار کا معقول انتظام کیا جس میںقابل ذکر بزرگ افراد میںجناب ابراہیم مکتھل ‘ جناب شرف الدین ‘ روشن علی ‘ محبوب علی مڑکی ‘ محمد عثمان نگری ‘ عبدالرحیم نگری ‘ محمد علی مکتھل ‘ محمد عثمان ‘ محبوب علی رنگریز وغیرہ نے حصہ لیا ۔