حیدرآباد 18 اگست ( سیاست نیوز) نارتھ زون پولیس نے ایک خطرناک عادی سارق منتری شنکر عرف شیو انا اور اس کے ساتھی سنجے پاٹل کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 400 گرام مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ منتری شنکر جو شہر کا بد نام زمانہ مجرم ہے اور وہ سابق میں سرقہ کی کئی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کے خلاف 250سے زائد مقدمات درج ہیں۔ منتری شنکر نے شہر کے مختلف علاقوں بشمول بیگم پیٹ ،ایس آر نگر ،پنجہ گٹہ مشیر آباد اور دیگر علاقوں میں مقفل مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے لاکھوں روپئے کے طلائی زیورات کا سرقہ کیا کرتا تھا ۔ مسروقہ مال کو فروخت کرنے کے بعد وہ پرتعیش زندگی گذار رہا تھا ۔ گرفتار شدہ ملزمین کے قبضہ سے 400 گرام مسروقہ طلائی زیورات برآمدکرلئے گئے ہیں۔