خطرناک عادی رہزن گرفتار

مسروقہ طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں برآمد
حیدرآباد /3 اگست ( سیاست نیوز ) تکارام گیٹ نے ایک خطرناک عادی رہزن کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے آدھا کیلو طلائی زیورات اور 8 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون شریمتی پی سموتی نے بتایا کہ 43 سالہ ڈی ماروتی پرشانت گوڑ جس کا تعلق نارائن کھیڑ ضلع میدک سے ہے سال 1993 سے سنگین وارداتوں میں ملوث ہو رہا ہے ۔ سال 2015 میں ماروتی نے شہر میں رہزنی کی وارداتیں انجام دینا شروع کیا اور بعد ازاں ضلع کریم نگر اور سائبرآباد و رچہ کونڈہ علاقہ میں کئی رہزنی کی وارداتیں انجام دی ۔ تکارام گیٹ پولیس کی کرائم ٹیم نے ماروتی پرشانت گوڑ کو اس وقت ہراست میں لے لیا جب وہ علاقہ سکندرآباد سینٹ جان چرچ کے قریب مشتبہ حالت میں گھوم رہا تھا ۔ پولیس نے اسے حراست میں لیکر تفتیش کی جس میں اس نے بتایا کہ سال 2015 سے اس نے 8 رہزنی اور سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھی ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے آدھا کیلو مسروقہ طلائی زیورات ، چاندی اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیا ۔