خصوصی پوجا سے قبل سبری ملا پولیس چھاؤنی میں تبدیل

سبری ملا (کیرالا) 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں پولیس عہدیداروں اور ملازمین، مسلح کمانڈوز، سرویلنس کیمرے اور موبائیل جامرس نے ایپا مندر، سبری ملا کو پیر کی شام ایک خصوصی پوجا کے لئے اسے کھولنے سے کئی گھنٹے قبل عملاً پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔ اس مندر میں تمام عمر کی خواتین کو پوجا کی اجازت دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے اہم فیصلے پر عمل درآمد کرنے ایل ڈی ایف حکومت کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے 17 تا 22 اکٹوبر ہندو تنظیموں، بھگتوں کی جانب سے کئے گئے احتجاج کے پس منظر میں اس طرح کے سکیوریٹی انتظامات کئے گئے جس کی نظیر نہیں ملتی۔