خشک سالی سے نمٹنے میں حکومت ناکام

کریم نگر ۔28 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر ضلع میں خشک سالی اور پینے کے پانی کی قلت سے نمٹنے راحت کاری اقدامات میں تاخیر تساہلی ، حکومت کے طرز عمل کے خلاف کریم نگر مقامی کانگریس پارٹی کی قیادت میں ضلع مستقر اندرا چوک پر دھرنا دیا گیا ۔ کافی تعداد میں کارکنوں نے جلوس کی شکل میں پہنچ کر دھرنا دیا اور بعدازاں کلکٹریٹ پہنچ کر یادداشت پیش کی ۔ دھرنا میں مہمان خصوصی ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری سی لکشمی نرسمہاراؤ مستقر کانگریس صدر کے راج شیکھر نے شرکت کی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع میں شدید خشک سالی نے گھیر رکھا ہے تو حکومت انتہائی لاپراہی کا مظاہرہ کررہی ہے ، توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ عوام پینے کے پانی کیلئے سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور چیف منسٹر کے سی آر کو کچھ احساس ہی نہیں ہے ۔ کے سی آر کو انتخابات ے جتنی دلچسپی ہے مسائل کی یکسوئی سے نہیں ہے ۔ روزگار طمانیت مزدوروں کو مزدوری وقت پر نہیں دی جارہی ہے ۔ پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے حکومت فوری توجہ دے ۔ بصورت دیگر عوام اور کسان مل کر بڑے پیمانے پر آندولن شروع کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس موق پر جی مادھوی ، اے پرکاش مدھو ، روی رام چندر ، جئے پال ، سید غازی الدین زبیر ، سی پدما آماآنند ، شیکھر جئے سری رمنا راؤ ، وینکٹ رمنا رویندر ریڈی ، مدھوپال ، پروین موہن ، ایس سرینواس ، ولاس ریڈی ، بی کرن ، کے سدانند چاری ، پی موہن بسواراج ، شیکھر ، اوماپتی ، خواجہ خان ، بھومیا ، اے روی ، عقیل ندیم ، سرینواس گوڑہ وغیرہ موجود تھے ۔ قبل ازیں اندرا چوک پر دھرنا دینے پر پولیس کے سمجھانے پر دھرنا ختم کرتے ہوئے چیف منسٹر کے پتلہ کو نذر آتش کردیا تھا ۔