خشک سالی حالات سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کی ہدایت

کریم نگر /28 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع میں درپیش خشک سالی سے نمٹنے کیلئے منصوبوں کو تشکیل دینے محکمہ زراعت ، برقی ، آر ڈبلیو ایس کے عہدیداران کو ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے حکم دیا ۔ منگل کو عہدیداران کے ساتھ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بارش کی کمی کی وجہ سے فصل کے تحفظ کیلئے کسانوں کو عصری مشہوروں سے نوازنے محکمہ زراعت کو ہدایت کی ۔ ریونیو ڈیویژن سطح آر ڈی اوز فصل کے حالات ، برقی سربراہی ، پینے کے پانی جیسے امور پر جائزہ اجلاس منعقد کریں ۔ ضلع میں زراعت کیلئے 5 گھنٹے ہی برقی سربراہی کی جاسکتی ہے ۔ ایس ای این پی ڈی سی ایل نے کلکٹر کو یہ بات بتائی ۔ ضلع میں برقی کی ضرورت کے مطابق سربراہی نہیں ہو رہی ہے ۔ ایس آر ایس پی ، ایم ایم ڈی میں موجود پانی آنے والے موسم گرما تک ، سی پی ڈبلیو ایس اسکیم کو پینے کے پانی کی سربراہی کی جاسکتی ہے ۔ ہر پندرہ دن میں ایک مرتبہ پینے کے پانی کی سربراہی پر رپورٹس ارسال کرنے عہدیادران کو ہدایت کی ۔ خشک سالی کے حالات سے نمٹنے کیلئے موضع کی سطح پر عملے کو تیار رکھیں۔ ان حالات سے عوام کو واقف کروائیں ۔ سب سے کم بارش کا اندراج ہوئے منڈلوں پر خصوصی توجہ دیں ۔ ضلع میں آر ڈبلیو ایس اسکیموں کو برقی کی سربراہی میں خلل نہ ہو اقدامات کرنے ایس سی این پی ڈی سی ایل سے خواہش کی ۔ گرام پنچایتوں کے 70 کروڑ برقی بقایا جات ادا کرنے کیلئے اقدامات کرنے ضلع پنچایت عہدیدار کو ہدایت کی ۔ محکمہ زراعت ، ٹرانسکو ، کوآرڈبلیو ایس دفتر میں خشک سالی کے حالات پر ایک کنٹرول روم قائم کرکے عوام کو صلاح و مشورے فراہم کریں ۔ ضلع میں زیر مرمت 154 پینے کے پانی کے اسکیموں کو دوبارہ احیاء کیلئے درکار 35 لاکھ روپیوں کو 50 فیصد ضلع پریشد سے ماباقی 50 فیصد متعلقہ منڈل پریشد کے فنڈس استعمال کریں ۔ ضلع میں 6.18 لاکھ ہیکٹرس فصل کی کاشت کا تخمینہ کیا جانے پر اب تک 4.39 لاکھ ہیکٹر میں فصل کاشت کی جارہی ہے ۔ دھان 1.21 لاکھ ہیکٹر میں مکئی 52 ہزار ہیکٹر میں کپاس 2.23 ہیکٹر میں کاشت کی جارہی ہے ۔ اس پروگرام میں اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر نمبیا ، جے ڈی محکمہ زراعت پرساد ، ایس ای این پی ڈی سی ایل ، ایس آر ایس پی ایس ای ، آر ڈبلیو ایس ایس ای و دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔