بال عموماً آٹھ طرح کے ہوتے ہیں خشک،چکنے ،گھنگھریالے، سیدھے ،دو منہ کے،جھڑتے بال، سفید بال اور بکھرے ہوے اگر آپ یہ جان لیں کہ آپ کے بال ان آٹھ طرح کے بالوں میں سے کس قسم کے ہیں تو سمجھیں آپ کا آدھا مسئلہ حل ہوگیا ۔ بال خشک ہیں تو اس کا سبب ہیئر ڈرائر کا زیادہ استعمال، ہیئر اسپرے ،تیز دھوپ، نمک اور کھارے پانی سے بال دھونا ہے۔ جس سے بالوں میں خشکی پیدا ہوجاتی ہے اور خشک بالوں کو سنوارنے کیلئے نیم گرم ناریل کا تیل لیں ، انگلیوں کی پوروں کو تیل میںڈبو کر بالوں کو پھیلا لیں اور انگلیوں سے پہلے دھیرے دھیرے پھر تھوڑی تیزی سے مالش کریں۔ بالوں کی جڑوں تک تیل جذب ہونے تک مالش کرتے ہیں۔ مالش کرنے کے دو گھنٹے تک تیل بالوں میں رہنے دیں پھر کسی بھی سیکا کائی شمپو سے بال دھولیں۔
رہنما اصول
٭ بچوں کو کبھی کسی دوسرے کے سامنے ڈانٹیں نہیں۔ اس طرح ان کے جذبات مجروح نہیں ہوتے اور وہ آپ کی سخت بات کو بھی اچھے انداز میں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
٭ والدین بالخصوص والد بچوں سے اپنے رابطے کو ہر روز کی سطح پر قائم رکھیں تاکہ روزانہ وہ اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل آپ کے علم میں لاتا رہے اور انہیں بڑا مسئلہ بننے سے پہلے ہی قابو میں کرلیا جائے۔
٭ والدین دفتر سے واپس آ کر تھوڑا وقت ان کے ساتھ ضرور بتائیں تاکہ وہ آپ کی کمی محسوس نہ کریں۔
٭ بچوں کو علحدہ علحدہ سیر کو لے کر بھی جائیں، اس طرح وہ وہ اپنے آپ کو اہم جانیں گے اور آپ کے زیادہ قریب ہوں گے۔