خشوگی کے قتل کے بارے میں ترک وکیل استغاثہ کی رپورٹ

استنبول ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے صحافی اور مصنف جمال خشوگی کا پہلے گلا گھونٹا گیا تھا بعدازاں ان کی نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے انہیں ضائع کیا گیا تھا۔ ترکی کے وکیل استغاثہ اعلیٰ استنبول عرفان فدان کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں یہ انکشاف کیا گیا ہے اور اسے صداقت بے نقاب کرنے کی ایک کوشش قرار دیا جارہا ہے۔ 2 اکٹوبر کو اس کی شادی اپنی ترکی منگیتر سے ہونے والی تھی ، اس سے قبل ہی یہ حادثہ پیش آیا۔