خشوگی کا قتل طئے شدہ منصوبہ تھا : سعودی استغاثہ

ریاض ۔ 25اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے آج کہا کہ جرنلسٹ جمال خشوگی کا استنبول میں قتل ترکی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر مبنی پہلے سے طئے شدہ منصوبہ تھا ‘ سرکاری میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے ۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے پبلک پراسیکیوٹر کے بیان کے حوالہ سے کہا کہ ترک حکام کی معلومات سے اشارہ ملتا ہے کہ خشوگی کیس میں مشتبہ ملزمین کی حرکت کو پہلے سے طئے کرلیا گیا تھا ۔ سرکاری استغاثہ نے مشتبہ ملزمین کے خلاف اپنی تحقیقات جاری رکھی ہے تاکہ انصاف کی تکمیل کا عمل مکمل کیا جاسکے ۔ سعودیہ نے ابتداء میں خشوگی قتل کے تعلق سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا لیکن بعد میں کہا کہ ان کا قتل ہوگیا ۔