استنبول ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے آج وزیرخارجہ فرانس کے صدر ترکی پر اس الزام کو کہ وہ جمال خشوگی کے قتل کے سلسلہ میں ’’سیاسی کھیل‘‘ کھیل رہے ہیں ، مسترد کردیا۔ اردغان نے کہا کہ ترکی نے سعودی صحافی کے گذشتہ ماہ قتل کی تحقیقات سے مربوط تمام ریکارڈ سعودی عرب ، امریکہ ، فرانس، برطانیہ اور دیگر حلیف ممالک کو روانہ کردیئے ہیں۔ ٹیپس میں درج خصوصی مواد کی تفصیلات پیش نہیں کی گئیں۔ انہوں نے پیر کے دن فرانس2 کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انقرہ کی جانب سے روانہ کردہ معلومات کے بارے میں غالباً وزیرخارجہ فرانس کو کوئی علم نہیں ہے۔