خسر کی بدسلوکی پر داماد کی خودکشی

حیدرآباد /9 جولائی ( سیاست نیوز ) خسر کی جانب سے بدسلوکی اور جھگڑا کرنے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ انیل کمار جو فائر مین تھا ۔ ہائی کورٹ کالونی ونستھلی پورم میں رہتا تھا ۔ اس کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی ۔ میاں بیوی میں معمولی بات پر جھگڑے کے بعد انیل کمار کی بیوی ریکھا اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔ بیٹی کے مائیکے آنے کے بعد اس کے والد نے داماد کے ساتھ بدسلوکی کی اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر انیل کمار نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

سانپ ڈسنے پر کمسن لڑکے کی موت
شمس آباد /9 جولائی ( سیاست نیوز ) سانپ ڈسنے سے ایک 6 سالہ لڑکا فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ پداشاپور شمس آباد میں پیش آیا ۔ جہاں ڈی شیوا کل رات فوت ہوگیا ۔ شیوا کو 7 جولائی کے دن سانپ نے کھیل کود کے دوران ڈس لیا تھا ۔ شیوا پدپور کے ساکن گوپال کا بیٹا تھا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔