خسر اور دیور کی ہراسانی سے خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ کرن کوٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 29 سالہ رحیمہ بیگم نے مبینہ طور پر انتہائی اقدام کرلیا ۔ رحیمہ بیگم تانڈور علاقہ کے ساکن بابا کی بیوی تھی ۔ جس نے کل اپنے جسم پر مبینہ طور پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ساس صابرہ بیگم خسر گورے میاں اور دیور ابو کی مبینہ ہراسانی کا سامنا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔