خراب ٹرانسفارمرس کی اندرون ہفتہ تبدیلی

بیدر ۔ 16 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پینے کے پانی کیلئے کسانوں کے پمپ سیٹس سے متعلقہ برقی ٹرانسفرمرس اگر خراب ہوں تو فوراً بیدر جس کام کے ایگزیکٹیو انجینئر کے آفس ٹیلی فون نمبر 08482-223390 پر شکایت درج کروائیں ۔ ریاستی وزیر کنڑ اور کلچر اور بیدر ضلع انچارج وزیر شریمتی اوما شری نے یہ بات بتائی ۔ کل بھالکی تعلقہ پنچایت میٹنگ ہال میں منعقدہ کے ڈی پی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اوما شری نے بتایا کہ شکایت داخل کرنے کے تین دن کے اندر پینے کے پانی سے متعلق ٹرانسفارمرس اور ایک ہفتے کے اندر کسانوں کے پمپ سیٹ کے متعلق ٹرانسفارمرس کو تبدیل کر کے نئے ٹرانسفارمرس بٹھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

ماباقی 191 گنگا کلیان پمپ سیٹس کے منجملہ 128 پمپ سیٹس کیلئے برقی کنکشن فراہم کرنے جس کام کے عہدیداروں نے تیقن دیا ہے ۔ نٹور ( بی ) کے قریب پل منہدم ہوا ہے ۔ نئے پل کی تعمیر کرنے 2007 ء میں ہی 6 کروڑ روپئے جاری ہوئے تھے ۔ 2013 ء تک بھی یہ کام مکمل نہیں کئے گئے اس لئے ٹنڈر کو منسوخ کرنے ضلع انچارج وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے ۔ ضلع بیدر میں مخلوعہ پرائمری اور ہائی اسکول ٹیچرس کی جائیدادوں پر مہمان ٹیچرس کا تقرر کرنے غور کیا گیا ہے ۔ ایس ایس یل سی نتائج میں بہتری لانے کیلئے توجہ دینے اوما شری نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے ۔

حکومت کی اسکیمات کو مستحق افراد تک پہنچانے کیلئے عہدیدار ایمانداری کے ساتھ کام کریں ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی بھالکی ایشور کھنڈرے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلع پنچایت بیدر اوجول کمار گھوش ، ڈپٹی کمشنر بیدر ڈاکٹر پی سی جعفر ، بھالکی تعلقہ پنچایت صدر شریمتی شلپا رانی ، نائب صدر تعلقہ پنچایت ایم برادر کے بشمول ضلع اور تعلقہ سطح کے عہدیدار موجود تھے۔