حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ ہتناپورم میں ایک خاتون نے مشتبہ طور پر خودکشی کرلی ۔ 40 سالہ کے دھنا لکشمی جو ہتناپورم کے ساکن لکشمیا کی بیوی تھی یہ خاتون خرابی صحت سے پریشان تھی آج صبح اس خاتون نے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔