خرابی صحت پر لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد 9 جنوری (سیاست نیوز) خرابی صحت سے تنگ آکر ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ، جہاں 20 سالہ شیخ رضیہ نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ رضیہ اپر پلی علاقہ کے ساکن شیخ احمد کی بیٹی تھی لڑکی پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس لڑکی کی صحت ناساز تھی اور مسلسل خرابی صحت سے تنگ آچکی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 6 جنوری کے دن نا معلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس شاہ میر پیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔