خرابی صحت پر طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ میں ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ شاہین سلطانہ جو اڈہ گٹہ علاقہ کے ساکن شیخ محمد کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس طالبہ نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔