حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) چلکل گوڑہ اور راجندر نگر کے علاقوں میں خرابی صحت سے دلبرداشتہ دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ چلکل گوڑہ پولیس نے بتایا کہ 32 سالہ منجولہ جو چلکل گوڑہ علاقہ کے ساکن رمیش کی بیوی تھی ۔ اس نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جو خرابی صحت سے دلبرداشتہ تھی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ کے سوداماں جو گاندھی نگر علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون درد شکم سے کافی پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ جس نے 30 نومبر کے دن انتہائی اقدام کرتے ہونئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔