حیدرآباد۔/10مئی، ( سیاست نیوز) کلثوم پورہ اور کندکور علاقوں میں خرابی صحت کے سبب دو افراد بشمول ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 26 سالہ مزدور سرینواس کلثوم پورہ علاقہ میں رہتا تھا اس نے مسلسل خرابی صحت کے سبب کل رات خودکشی کرلی۔ کندکور پولیس کے مطابق 20 سالہ نموعرف نیلو جو کندکور علاقہ میں رہتی تھی یہ لڑکی ایک پولٹری فارم میں کام کرتی تھی جس کا تعلق ریاست چھتیس گڑھ سے بتایا گیا ہے۔ اس نے کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق نمو نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔