حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک شخص نے خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ محمد حسین جو پیشہ سے ٹی وی میکانک تھا کمہارواڑی عنبرپیٹ میں رہتا تھا ۔ اس نے کل شام پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جس کو ٹی بی کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور اس مرض سے وہ پریشان ہوگیا تھا ۔ پولیس عنبرپیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔