خرابی صحت پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد  /26 نومبر ( سیاست نیوز ) کوکاپیٹ علاقہ میں ایک خاتون کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 30 سالہ لکشمی جو شانتی نگر علاقہ راملو کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی صحت خراب تھی اور اکثر اسے دوروں ( فیٹس ) کی شکایت تھی ۔ پولیس کا خیال ہے کہ دورے آنے کے سبب خرابی صحت سے پریشان اس خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ہوگی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔