حیدرآباد۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں خرابی صحت سے دلبرداشتہ ایک خاتون کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 34 سالہ سنگیتا جو بدویل کے علاقہ میں رہتی تھی، دو ماہ قبل اس خاتون کی صحت اچانک خراب ہوگئی تھی اور وہ پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔ کل رات اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔