خرابی صحت پر تین افراد بشمول خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد میں پیش آئے تین علحدہ واقعات میں خرابی صحت سے تنگ آکر تین افراد بشمول ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔شاہ علی بنڈہ میرپیٹ اور کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں واقعات پیش آئے ۔ شاہ علی بنڈہ پولیس کے مطابق 65 سالہ نرسنگ راؤ جو علی آباد کے علاقہ میں رہتا تھا۔ اس نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 21 سالہ ہیمنت کمار جو طالب علم تھا بڈنگ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق اس طالب علم نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 28 سالہ سوریہ کماری جو پرگتی نگر کے پی ایچ بی علاقہ کے ساکن کمارا سوامی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا ستعمال کرلیا ۔ جس کو فوری علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔