خرابی صحت و ڈانٹ ڈپٹ پر دو لڑکیوں کی خودکشی

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) میاں پور اور کارخانہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں دو لڑکیوں نے خودکشی کرلی۔ ایک نے خرابی صحت سے تنگ آکر اور دوسری نے والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ میاں پور پولیس کے مطابق 18 سالہ ثناء آفرین جو آدتیہ نگر علاقہ کے ساکن شیخ احمد کی بیٹی تھی، اس لڑکی نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کی صحت خراب تھی۔ کارخانہ پولیس کے مطابق 17 سالہ لڑکی لاونیا جو گھریلو ملازمہ تھی، کارخانہ علاقہ کے ساکن شنکر کی بیٹی تھی، اس لڑکی کو اس کی والدہ نے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی جس پر لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔