خرابی صحت و قرض پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) خرابی صحت اور قرض کے بوجھ سے پریشان دو افراد کی خودکشی کے کے علحدہ واقعات سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے ۔ پیٹ بشیر پولیس کے مطابق 43 سالہ ونود جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ دوسہ پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کرلیا جس کی علاج کے دوران آج گاندھی ہاسپٹل میں موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق ونود قرض اور مرض کے بوجھ سے پریشان تھا ۔ اپل پولیس کے مطابق 60 سالہ شخص بھاسکر جو نہرو نگر رامنتاپور علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص نے مشتبہ طور پر خودکشی کا اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ یہ شخص مہلک مرض کینسر کا شکار تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) ہائی ٹیک سٹی کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تاہم اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق ایک شخص جس کی عمر تقریباً 30 تا 40 سال کے درمیان بتائی گئی ہے ۔ ہائی ٹیک سٹی کے علاوہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔