خرابی صحت و تعلیم کے دباؤ پر دو طالب علموں کی خودکشی

حیدرآباد /20 اگست ( سیاست نیوز ) خرابی صحت اور تعلیم کے مبینہ دباؤ سے تنگ آکر دو طالب علموں نے خودکشی کرلی ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 15 سالہ ششی کانت جو جیاگوڑہ علاقہ کے ساکن ہری کمار کا بیٹا تھا ۔ حیات نگر کے ایک کالج میں زیر تعلیم تھا ۔ اس نے تعلیم کے مبینہ دباؤ اور خرابی صحت سے تنگ آکر 17 اگست کے دن خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 18 سالہ کے ونود جو بڈنگ پیٹ پدمانگر کالونی کے ساکن لنگایا کا بیٹا تھا ۔ اس نوجوان کو دورے آنے کی بیماری تھی اور وہ بیماری سے دلبرداشتہ تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر خود کو آگ لگالی اور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

جھلس جانے والی ضعیف خاتون کی موت
حیدرآباد /20 اگست ( سیاست نیوز ) کنچن باغ کے علاقہ میں ایک ضعیف خاتون حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 75 سالہ صغرہ بی جو حافظ بابا نگر علاقہ کے ساکن عبدالکریم کی بیوی تھی آج صبح حادثاتی طور پر جھلس گئی تھیں جن کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔