حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) جگت گیری گٹہ کے علاقہ میں ایک طالب علم نے خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ونود پیشہ سے طالب علم تھا اور ذہنی بیماری کا شکار تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ونود کو برین ٹیومر کی بیماری تھی اور گذشتہ چند ماہ سے وہ مالی پریشانیوں میں مبتلا ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔