خرابی صحت سے دلبرداشتہ دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) خرابی صحت سے دلبرداشتہ دو افراد بشمول ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات ترملگیری اور دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے ۔ ترملگیری پولیس کے مطابق 18 سالہ وندانا جو پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی ۔ ترملگیری علاقہ کے ساکن ادئے کمار کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق وندانا درد شکم سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 20 سالہ ناگیش جو سدرم علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص دردشکم سے کافی پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔