خرابی صحت اور گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد۔/19جون، ( سیاست نیوز) خرابی صحت اور گھریلو تنازعات سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی۔ یہ دو علحدہ واقعات فلک نما اور جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آئے۔ فلک نما پولیس کے مطابق 60 سالہ شوکت جو آٹو ڈرائیور تھا نواب صاحب کنٹہ کا ساکن بتایا گیا یہ شخص مسلسل خرابی صحت سے پریشان تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 35 سالہ مہیندر جو خانگی ملازم تھا یوسف گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا گھریلو تنازعات سے یہ شخص تنگ آچکا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس، مقدمات درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔