خرابی صحت اور مالی تنگدستی پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست نیوز) مشیرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے خرابی صحت اور مالی پریشانیوں سے تنگ آ کر مبینہ طور پر خودکشی کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ شرف الدین جو رام نگر مشیرآباد علاقہ کا ساکن تھا، خرابی صحت اور مالی پریشانیوں سے تنگ آ چکا تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ مصروف تحقیقات ہے۔