خدمت خلق ہی اللہ کے قرب کا ذریعہ

کریم نگر 17 جنوری (ای میل) جماعت اسلامی ہند کریم نگر شعبہ خدمت خلق کی جانب سے موسم سرما میں بلانکٹس اور بیڈ شیٹس تقسیم کئے گئے اس موقع پر جناب محمد خیر الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر نے کہا کہ فلاح پانے والوں کو تین سیڑھیاںچڑھنا پڑتا ہے پہلی سیڑھی ارکان اسلام دوسری سیڑھی بندگی رب اور تیسری سیڑھی خدمت خلق ہے۔ خدمت خلق دین کا ایک تقاضہ ہے خدمت خلق کا ابتدائی درجہ بھوکے کو کھانا کھلانا ننگے کو کپڑے پہنانا۔ بیمار کے علاج و معالجہ کا کا اہتمام کرنا بیمار کی مزاج پرسی کرنا حضور اکرم ؐ نے اس کو یہاں تک وسعت دی کہ کسی سے و تبسم چہرہ کے ساتھ خندہ پیشانی سے ملاقات کرلینا بھی صدقہ ہے ۔ لوگوں کوتکلیف سے بچانا اور راحت پہنچانا مقصود ہے ۔ دنیا کی تکلیف اور دنیا کی پیٹ کی آگ بجھانا تو نیکی ہے لیکن آخرت کی آگ سے بچانے کی کوشش کرنا آخرت کے برے انجام سے بچانے کی کوشش کرنا خدمت خلق کی معراج ہے۔

جماعت اسلامی ہند خدمت خلق کے ان دو پہلو پر کام کررہی ہے سردیوں کے پیش نظر 300 خاندانوں میں الحمد اللہ 72,000 روپئے کے بلانکٹس اور بیڈ شیٹس 11 زون میں مرد و خواتین میں تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالی روز محشر میں پوچھے گا حدیث قدسی میں اس کی بڑی اچھی تصویر کھینچی گئی ۔ اللہ تعالی قیامت کے روز بندے سے پوچھے گا میں بھوکا تھا تو نے مجھے کھانا نہیں کھلایا میں پیاسا تھا تو نے مجھے پانی نہیں پلایا میں بے لباس تھا تو نے مجھے کپڑا نہیں پہنایا میں بیمار تھا تو نے میری عیادت نہیں کی اور بندہ حیران ہوجائے گا کہ اے رب العالمین تو کیسے بھوکا ہوسکتا ہے تو کیسے پیاسا ہوسکتا ہے تو کیسے بیمار ہوسکتا ہے اس پر اللہ تعالی کہے گا نہیں میرا فلاں بندہ بھوکا تھا فلاں بندہ پیاسا تھا فلاں بندہ بیمار تھا اگر تواس کو کھانا کھلاتا۔ پانی پلاتا عیادت کرتا تو مجھے وہاں پاتا یعنی قرب الہی کافریضہ خدمت خلق ہے کارروائی کا آغاز محمد مستان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اس موقع پر تاج الدین صاحب معتمد مسجد اقصی میرا حسین اور مولانا ابصار ندوی اور دیگر نے شرکت کی۔