خدمت بینک سادسیو پیٹ کی کارکردگی متاثر کن

سہولت مائکرو فینانس نئی دہلی کے صدر ارشد اجمل کا اظہار ستائش
سداسیو پیٹ۔ 28 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سہولت مائکرو فینانس نئی دہلی کے وفد نے جس میں ارشد اجمل نائب صدر کل ہند سہولت، شبیر احمد مجاہد صاحب نے خدمت بینک سداسیو پیٹ ضلع میدک کا دورہ کیا اور تفصیلی معائنہ کیا اور کل ہند سطح پر ایسے بینکوں کو قائم کرنے کا اظہار خیال بھی کیا۔ سداسیو پیٹ خدمت بینک کی کارکردگی سے بہت زیادہ متاثر ہوئے اور مقامی ممبرس کے ساتھ گفتگو کی۔ یہاں پر بالکل نئے سافٹ ویر کے ذریعہ سے کام انجام دیا جارہا ہے اور اس سے ممبرس کو بہت زیادہ آسنانی ہورہی ہے۔ ابھی اس وقت سداسیو پیٹ میں جملہ 800 ممبرس ہیں اور سالانہ ٹرن اوور آٹھ کروڑ ہوا ہے اور ممبرس کو قرض کی فراہمی پانچ ہزار روپئے سے لے کر پچاس ہزار تک جملہ 5 کروڑ روپئے قرض سال گزشتہ میں فراہم کیا گیا۔ جس سے معاشرہ کو سود کی لعنت سے بچانے کا اقدام کیا گیا۔ اس موقع پر محمد ذکی الدین ڈائرکٹر ہیومن ویلفیر فائونڈیشن نے کہا کہ سداسیو پیٹ میں بالکل نیا سافٹ ویر استعمال کیا جارہا ہے اور بہت جلد ممبرس کے لئے ایس ایم ایس سرویسس شروع کی جائے گی اور حکومت تلنگانہ سے میناریٹی لون خدمت بینک سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ الحمداللہ ابھی اس وقت 700 مسلم اور 100 غیر مسلم افراد بینک سے استفادہ کررہے ہیں اور انوہں نے جناب عامر علی خان صاحب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خدمت بینک سدا سیو پیکٹ میں ایک لاکھ روپئے کا ڈپازٹ کروایا۔ اس موقع پر جناب انیس عرفان، ایم جی انور، نعیم الدین، اعظم علی، محمد خلیل، ثناء اللہ، خلیل میاں، امتیاز حسین، اختر حسین موجود تھے۔