موبائیل فون کے ذریعہ رقم منتقلی ، ادائیگی سہولت
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنی وڈافون انڈیا اور آئی سی آئی سی آئی بنک نے آندھرا پردیش میں موبائیل فون کے ذریعہ رقم منتقلی اور ادائیگی کی سہولت کے لیے m-pesa کا آغاز کیا ہے ۔ وڈا فون انڈیا کے عہدیدار سنیل سود ، سی او او ، سریش کمار آپریشن ڈائرکٹر ساوتھ ، مندیپ سنگھ بھاٹیہ بزنس ہیڈ اور سریش سیٹھی بزنس ہیڈ m-pesa خدمات کا آغاز کیا یہ سہولت سارے ملک میں دستیاب رہے گی ۔ یہ خدمات آندھرا پردیش میں 658 تحصیلوں ، 23 اضلاع میں 3826 مراکز اور 719 وڈا فون اسٹورس پر دستیاب رہے گی ۔ کسٹمرس چنندہ آوٹ لیٹس سے رقم ڈپازٹ اور نکال سکتے ہیں ۔ ہندوستان میں کسی بھی موبائیل فون کو رقم منتقل کرسکتے ہیں ۔ ہندوستان میں کسی بھی بینک میں رقم جمع کراسکتے ہیں ۔ ریچارج موبائیل کے لیے ادائیگی کرسکتے ہیں ۔ منتخب دوکانوں پر خریداری کرسکتے ہیں ۔ رقم ڈپازٹ کرسکتے ہیں اور سود حاصل کرسکتے ہیں ۔ e کامرس / m کامرس میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ مندیپ سنگھ بھاٹیہ نے بتایا کہ وڈا فون ہمیشہ گاہکوں کو بہتر خدمات پر توجہ دی ہے اور ہم m-pesa کو روشناس کرانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے m-pesa کو رقم روانگی کا ایک بہترین ذریعہ بتایا ۔ سریش سیٹھی بزنس ہیڈ نے وڈا فون کو m-pesa کے ذریعہ موبائیل سے رقم ادائیگی خدمات کو دنیا کی سب سے بڑی خدمات بتایا جس سے کروڑوں لوگ استفادہ کرسکیں گے ۔۔