تہران ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کو پرو اسٹیٹ سرجری سے گزرنے کے ایک ہفتہ بعد دواخانہ سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے اطلاع دی کہ 75 سالہ رہنما جو تمام سرکاری امور پر حرف آخر کی حیثیت رکھتے ہیں اور 1989 ء سے ایران کے اعلیٰ رہنما ہیں، کامیاب آپریشن کے بعدان کی صحت اچھی ہے۔